
کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 20.22فیصد تک جا پہنچی ہے۔
سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1350کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1223کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 9 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
اسکے علاوہ 158مریض کی حالت تشویشناک جبکہ 17مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 95 فیصد اومیکرون ہیں ، شہری ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹرڈوز لگوائیں۔
واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.70 فیصد کے قریب رہی جبکہ مزید 13 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔
Statistics 12 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 44,120
Positive Cases: 2074Positivity %: 4.70%Advertisement
Deaths :13
Patients on Critical Care: 628— NCOC (@OfficialNcoc) January 12, 2022
یہ بھی پڑھیں:ویاگرا سے کورونا کے کامیاب علاج کا دعویٰ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News