Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، عبدالغفور حیدری

Now Reading:

موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، عبدالغفور حیدری

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہےکہ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں جس طرح جے یو آئی نے میدان مارا ہے اس پر یہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جب سے معرض وجود میں آیا یہاں مختلف نظریات کے لوگ تھے، ہم اس ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔

پی ڈی ایم کے رہنماء کا کہنا تھا کہ سویت یونین نے افغانستان میں مداخلت کی افغانستان نے ایسا ردعمل دیا آج دنیا میں سویت یونین ختم ہو چکی ہے، اب تمام جماعتوں نے چور دروازے سے سیاست شروع کی ہے کہ کسی طرح سے انہیں اقتدار مل جائے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی ایک نظریہ اور سوچ رکھتی ہے ، جے یو آئی اس ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آج ریاست مدینہ کی بات تو کی جاتی ہے لیکن ریاست مدینہ کے لیے جو چیزیں ضروری ہیں انہیں ہی اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کے رہنماء کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں غریب بھوک سے مر رہے ہیں اور خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ معیشت کا برا حال ہے، ہماری جدوجہد اسلامی خلافت ہے۔ جو فیصلہ کے پی کے نے دیا ہے اس کے اثرات ملک بھر سے آئیں گے پنجاب سے بھی یہ انقلاب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سو ارب کا ٹیکہ اس قوم کو لگا یا گیا ، چینی، آٹا چور آج تک کٹہرے میں نہیں لائے گئے ہیں جبکہ پیٹرول کی بھی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس سے مہنگائی بڑھے گی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،جمہوریت اور جمہور کو تباہ کردیا ہے۔ عمران خان عزت سے چلا جائے تو بہتر ہے، چار سال میں اس کی صلاحیتیں نظرآگیئں۔ ان ہاؤس تبدیلی کا جب وقت آئے گا تو اس وقت دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چار سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے، شیخ رشید کے بیان پر کہوں گا کہ جو دست شفت ان کے سر پر ہے ان پر ہی رہے۔

23 پی ڈی ایم کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ مارچ کا لانگ مارچ غریب عوام کے لیے یکجہتی کے لیے ہے، پیپلزپارٹی کے لیے ہمارے دروازے بند نہیں ہے لیکن ان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کا کردار قوم کے سامنے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر