
آج کل دنیا بھر میں بہت سے لوگ موٹاپے سے پریشان ہیں اور اس سے نجات کے لئے جم کا رُخ کرتے ہیں۔
لیکن جِم جانے والے زیادہ تر لوگ بلخصوص خواتین اس اُلجھن کا شکار رہتی ہیں کہ انیں جِم میں بھاری وزن اُٹھانا چاہیئے یا کم۔
کئی بار ہم یہ نہیں سمجھ پاتے کہ صحیح کیا ہے، کس طرح اور کتنا وزن اٹھایا جانا چاہیے؟
آج ہم آپ کو اس اُلجھن سے نکالنے والے ہیں تاکہ آپ کسی بھی الجھن میں الجھے بِنا صرف ووزن کم کرنے اور اپنے آپ کو فِٹ کرنے پر بھرپور توجہ دے سکیں۔
پاور لفٹر یا جِم ٹرینر وزن کم کرنے کے لئے زیادہ تر بھری وزن اُٹھانے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کچھ مختلف ہیں۔
کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی میں پروفیسر سٹورٹ فِلپس کے ریسرچ گروپ کی ایک تحقیق کے مطابق ہلکا وزن اٹھانے سے آپ کو وہی فائدے حاصل ہو سکتے ہیں جو بھاری وزن اٹھانے سے ہوتے ہیں۔
جی ہاں اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھاری وزن اُٹھانے والے پانچ سے چھ مرتبہ ہی ایک سیٹ میں بھاری وزن اُٹھا پاتے ہیں جبکہ ہلکا وزن اُٹھانے والے بارہ سے پندرہ مرتبہ بھی وزن اُٹھا لیتے ہیں جبکہ آخر دونوں کے نتائج ایک جیسے ہی آتے ہیں۔
اس تحقیق میں دو گروپ بنائے گئے جن میں ایک گروپ نے بھاری جبکہ دوسرے گروپ نے ہلکا وزن اُٹھایا جبکہ دونوں گروپس میں شامل لوگوں کے نتائج ایک جییسے ہی رہے۔
دوسرے الفاظ میں، کم وزن زیادہ بار اٹھانے اور بھاری وزن کم اٹھانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اس کا مطلب ہے کہ آپ بھاری یا ہلکے دونوں وزن اٹھا کر بھی ایک ہی طرح کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
البتہ شرط یہ ہے کہ آپ اپنے پٹھوں کو معمول سے زیادہ کام کرنے دیں اور انہیں وزن اُٹھا کر مضبوط بنائیں تاکہ آپ کی جسم کی اضافی چربی بھی دور ہو سکے اور آپ کی باڈی بھی شیپ میں آ جائے۔
مسلز کو مضبوط بنانے اور کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ باقاعدگی سے جِم جائیں اور اپنی خوداعتمادی میں اضافہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News