Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاروباری حالات شدید متاثر، آل پاکستان کاروگیٹیڈ کارٹن مینوفیکچررز کا ہنگامی اجلاس طلب

Now Reading:

کاروباری حالات شدید متاثر، آل پاکستان کاروگیٹیڈ کارٹن مینوفیکچررز کا ہنگامی اجلاس طلب

آل پاکستان کاروگیٹیڈ کارٹن مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا لاہور چیمبر آف کامرس میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیرمین زکی اعجاز قریشی کا کہنا تھا کہ صنعت خام مال کی قلت، کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی کے نرخوں میں اضافہ جیسے مسائل سے دوچار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کاروگیٹیڈ کارٹن مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا لاہور چیمبر آف کامرس میں ہنگامی اجلاس منگل کو طلب کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت چئیرمین زکی اعجاز قریشی نے کی جبکہ خواجہ طارق محمود سینئر وائس چیئرمین، حاجی فیصل اکرام وائس چیئرمین دنان خالد بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پاکستان میں کاروگیٹیڈ صنعت کی سرپرستی کرے۔

صنعت خام مال کی قلت، کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی کے نرخوں میں اضافہ جیسے گمبھیر مسائل سے دوچار ہے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن پیپر مینوفیکچرز کاغذ کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کر رہی ہے جو صنعت پر بری طرح اثر انداز ہورہی ہے۔

 ذکی اعجاز قریشی کا کہنا تھا کہ  اب تک گتے کی قیمت میں %20 سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ، فیول میں اضافہ، خام مال کی قیمتوں میں اضافہ نے پیداواری لاگت انتہائی حد تک بڑھا دی ہے۔

Advertisement

انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین ایسوسی ایشن اور حکومت خام مال {ردی} کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ پیپر مینوفیکچرز اس میں ناجائزمنافع کمانے سے باز رہیں۔

مزید براں  تاجروں نے  مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایچ ایس کوڈز4804- 1900-1900,4805- 4805- 2400کے تحت پیپرز کی ایکسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر