Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینائی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال بڑھادیں

Now Reading:

بینائی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال بڑھادیں

ہم جوکھاتے ہیں ویسا ہی ںظر آتے ہیں یہ بات بلکل درست ہے، صحت بخش غذا جہاں مجموعی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہے، وہی عمررسیدگی کے اثرات کے کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ عمر رسیدگی کے اثرات سب زیادہ بینائی پر اثر انداز ہوتے ہیں، اسی لئے کہاجاتا ہے کہ ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جو بینائی کوعمر بڑھنے ساتھ محفوظ رکھ سکے۔

یہ بات گلاکوما ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے کہی گئی ہے اور بینائی کو صحت مند رکھنے کے لئے مفید تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

موتیا بینائی کی ایک بیماری ہے جو بینائی سے محرومی کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ یعنی اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ بینائی سے محرومی کا سبب بن سکتی ہے۔

گلوکوما ریسرچ فاؤنڈیشن کے مطابق بینائی کے دیگر مسائل سے بچاؤ کے ساتھ صحت بخش غذا آنکھوں کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

Advertisement

پھلوں اور سبزیوں میں وٹامن اے اور سی کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کواینٹی آکسیڈینٹس لیوٹن اور زیزانتھین فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، یہ وٹامنز جسم کو تکسیدی تناؤ سے بچاتے ہیں جوآنکھوں کے اؑعصاب کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

اس مقصد کے لئے ایک تحقیق کی گئی جس میں 584 خواتین کو شامل کیا گیا تھا اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ کچھ مقدار میں پھل یا اس کے رس کا استعمال موتیا کے خطرے کو 79 فیصد تک کم کرتا ہے۔

اسی طرح سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک بھی موتیا کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، جبکہ ان سبزیوں کا استعمال جسمانی ورم، سرطان، عارضہ قلب اور عمر رسیدگی سے پٹھوں میں آنے والی کمزوری کو بھی دور کرتاہے۔

فاؤنڈیشن کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ خشک میوہ جات اور مختلف بیج وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ خلیات کو صحت مند رکھنے کے ساتھ انہیں فری ریڈیکل سے بھی بچاتے ہیں۔

بہتربینائی اور مچھلی کے درمیان تعلق پہلے ہی دریافت کیاجاچکا ہے اسی لئے فاؤنڈیشن نے مچھلی کے استعمال پر بھی زور دیا ہے کیونکہ مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ حاصل کرنے ایک بہترین ذریعہ جو موتیا کا خطرہ کم کرنے میں مدد فراہم کرتاہے۔

اس فاؤنڈیشن نے برٹش جرنل آف افتھلمولوجی کی ایک تحقیق کا ذکرکیا جس میں موتیا اور چائے کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا تھا اس تحقیق کے نتائج کے مطابق دن میں کم از کم ایک کپ گرم چائے کا پینا موتیا کا خطرہ چائے نہ پینے والوں کے مقابلے میں 74 فیصد تک کم کرتا ہے۔

Advertisement

فاؤنڈیشن نے کیلے، چاکلیٹ، کدو کے بیج اورکئی دوسرے بیجوں کو بھی بہتر بینائی کے لئے مفید قرار دیا ہے۔

تاہم جو افراد موتیا کا شکار نہیں ہے انہیں چاہئے کہ ایسی تمام غذاؤں سے دوررہیں جو میٹا بولک سینڈروم، موٹاپے، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا سبب بن سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بلڈ پریشراور بلڈ شوگر کو اعتدال میں رکھنے والی غذائیں موتیا کے خدشے کو بھی کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر