دنیا میں ہزاروں کی تعداد آتش فشاں پہاڑ موجود ہیں جو کسی نہ کسی وقت پھٹ پڑتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ بحرالکاہل میں پیش آیا۔
بحرالکاحل کے ایک ملک ٹونگا میں گزشتہ دنوں سمندر کے نیچے ایک بہت بڑے آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے ٹونگا اور فجی جزیرے کا کچھ علاقہ تباہ ہوا اور ساتھ ہی آتش فشاں کے پھٹنے سے زمین کے اس حصے میں وسیع سطح پر لہریں بھی پیدا ہوئیں جسے سیٹلایٹ انینیمیشنزمیں دیکھ کرخوف طاری ہوجاتا ہے۔
So this happened in Tonga today!
Massive Underwater volcanic eruption sending shockwave across South Pacific as captured by Himawari Satellite!
Tsunami just hit Tonga and some region of Fiji Island!
Prayers for people there!#Tsunami pic.twitter.com/7Q4mRhNcVQ— Vishal Verma (@VishalVerma_9) January 15, 2022
واضح رہے کہ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو جاپانی جیو اسٹیشنری ہماواری سیٹلائٹ کے ذریعے ہی ذریعے بنائی گئی ہے اور اس ویڈیو اور اس کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس آتش فشاں کے پھٹنے سے جنوبی بحرالکاحل میں ایک جھٹکا (شاک ویو)لہرارہا ہے۔
— Dr. Mathew Barlow (@MathewABarlow) January 16, 2022
جبکہ آتش فشاں کے پھٹنے کی اینیمیشن GOES ویسٹ سیٹلائٹ ڈیٹا کی ہے۔ اس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ہنگاٹانگا نامی آتش فشاں پھٹنے سے فضا دھوئیں سے بھر گئی اور زمین کی سطح پر بھی اس کا رد عمل دیکھا گیا، غور سے دیکھنے پر آپ کو ہر فریم سیٹلائٹ ڈیٹا میں 10 منٹ کی تبدیلی کو ظاہر کر رہا ہے۔ جبکہ پہلی لہر پوری دنیا تک پھیل گئی ہے۔
Huge volcanic eruption near Tonga. Reports of tsunami there and it's gone pitch black. Lots of lightning too. #tonga pic.twitter.com/Eia4fidPRc
— Rick Threlfall (@RickThrelfall) January 15, 2022
اسی طرح ایک دوسرے سیٹلائٹ اینیمیشن میں ٹونگا آتش فشاں کے پھٹنے کے عمل اور اس کے پھیلاؤ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ اس نے پھٹنےکے بعد یک وسیع علاقے کو متاثر کیا ہے اور فضا میں بجلیاں بھی کڑکتی ہوئی نظر آنے لگی ہیں۔
The shock wave generated by the recent eruption of Hunga Tonga #volcano is even visible on satellite imagery. Unbelievable. pic.twitter.com/5Hih2mPePs
— CyanideCN (@CyanideCN_) January 15, 2022
یہ تمام تر مناظر سیٹلائٹ ذریعے بنائے گئے تھے تاہم کچھ لوگوں نے اپنی کشتوں سے بھی اس منظر کی ویڈیو بنائی ہیں اور وہ وہاں اس آتش فشاں کے پھٹنے سے قبل اسی جگہ سے قدرے فاصلے پر موجود تھے اس ویڈیو کو دیکھ صارف کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مناظر کی ویڈیو بنانا دیونگی ہی ہے۔
AdvertisementI can't fathom seeing the #tonga Volcanic eruption in real-time from boat. This is insane.pic.twitter.com/1dXRa0lX25
— Doc V (@MJVentrice) January 15, 2022
سائنسدانوں کی بڑی تعداد نے سیٹلائٹ سے موصول ہونے والی تصاویر اور اینیمیشنزکو دیکھ کر کہا ہے کہ ٹونگا کے اس آتش فشاں کے پھٹنے سے مرجان کی پہاڑیوں کو نقصان پہنچ سکتاہے اور ساحلی پٹی کے تباہ ہونے کے ساتھ ماہی گیری کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔
ٹونگا اس آتش فشاں کے پھٹنے سے ہونے والی تباہی کے بعد دنیا سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس جزیرے کو امدادی کاموں کے نتیجے میں کورونا کے وائرس کے پھیلنے کا بھی خطرہ ہے کیونکہ حیرت انگیز طور ٹونگا ابھی تک دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے وائرس سے محفوظ ہے۔
اس واقعہ کے بعد سائنسدان ٹونگا میں ہونے والی تباہی کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہ نقصان دیرپا ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
