
شاہ محمود
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عام آدمی کی قوتِ خرید میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجبوری کے عالم میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ، دوست ممالک نے مدد کی مگر مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ، معاشی استحکام کے لیے مشکل فیصلے کیے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کئی معاشی مسائل کا سبب بنا ہے ، معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں ، عام آدمی کی قوتِ خرید میں اضافہ ہوا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی حکمتِ عملی اور جوانمردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے ، کورونا کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوئے ، ہم نے کورونا کے باوجود 5.7 فیصد معیشت میں بہتری کی ، مشکل حالات میں بھی پرامید ہیں کہ یہ سال ریکوری کا ہوگا۔
وزیر خارجہ پاکستان نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ، ہم نے ہمیشہ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا آگے بھی کریں گے ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ، پنجاب کی ملازمت کا 32 فیصد کوٹہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ گیلانی صاحب نے کہا علحیدہ صوبہ چاہیے سیکرٹریٹ نہیں ، میں اس بات پر مکمل متفق ہوں کہ علیحدہ صوبہ بنانا چاہیے لیکن کیا آپ اسمبلی میں بل کی منظوری کیلئے ہمارا ساتھ دیں گے؟
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ہر پارٹی کے ایم این ایز کو چاہیے وہ اپنی پارٹی کو کہیں اس پر سیاست نہ کریں ، صوبہ بنانے میں اپوزیشں تعاون کریں اور کریڈٹ بھی خود لے لیں۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو فروری میں مارچ کیلئے کراچی سے روانہ ہونگے اور ہم لوگ پنجاب سے سندھ مارچ لے کر جائیں گے ، پاکستان تحریک انصاف نے علحیدہ صوبے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ، دو تہائی اکثریت چاہیے صوبے کے قیام کیلئے جو ہمارے پاس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بہالپوراورملتان میں سیکرٹریٹ قائم ہوچکے ، ہم نے جنوبی پنجاب کا بجٹ رنگ فینس کردیا ، پنجاب اسمبلی نے جنوبی اور شمالی پنجاب کیلئے دو بجٹ پاس کیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صداراتی نظام کی بات محض قیاس ارائیاں ہیں ، تمام جماعتوں نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو مسترد کر دیا ، پی ایس ایل کے لیے پوری قوم انتظار کررہی ہے ، کورونا کی لہر تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News