Advertisement

افریقن کپ آف نیشن، گھانا کی اپ سیٹ شکست

افریقن کپ آف نیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں گھانا کی ٹیم اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

افریقن کپ آف نیشن میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی کوموروس کی ٹیم نے گھانا کی مظبوط ٹیم کو 2 کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

چار مرتبہ افریقن کپ آف نیشن کی فاتح گھانا کی ٹیم ایونٹ میں پہلی مرتبہ گروپ اسٹیج سے باہر ہوئی ہے۔

میچ کے آغاز میں ہی گھانا کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے اہم کھلاڑی آندرے کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کیا۔

Advertisement

کوموروس کے احمد مونگی نے اپنی ٹیم کے لئے دو گول اسکور کئے ، کوموروس کی پہلی دو برتری کو گھانا نے برابر کیا مگر احمد مونگی کے 85 منٹ میں گول کے خسارے کو میچ کے آخر تک ختم نہیں کیا جا سکا۔

گروپ سی میں یہ میچ سب سے زیادہ حیران کن تھا جس میں افریقن کپ آف نیشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے اپنے ابتدائی ایونٹ میں واحد کامیابی حاصل کی۔

کوموروس فٹ بال ٹیم کی عالمی رینکنگ میں 132 واں نمبر ہے ، ایونٹ میں کوموروس کے اگلے مرحلے میں جانے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

کوموروس کی ٹیم نے 2016 میں ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کھیلا تھا، جبکہ افریقن کپ آف نیشن میں یہ کامیابی اس ٹیم کی واحد کامیابی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی
ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے
ورلڈکپ سر پر ہے، روٹیشن کیلئے اب وقت نہیں، بابر اعظم
اذلان شاہ کپ: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، کوریا کو 0-4 سے شکست
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان
Next Article
Exit mobile version