
ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ انار کلی دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہیئے۔
شازیہ مری نے لاہور کی انار کلی بازار میں دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی انار کلی بازار میں بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں معصوم بچوں اور غریب افراد کی ہلاکتیں قابلِ مذمت ہے، جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ عطا مری نے مزید کہا کہ لاہور بم دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہیئے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے نیو انار کلی پان منڈی میں دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ جبکہ گاڑیوں میں بھی آگ گئی۔
دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 20 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں شواہد اکٹھا کررہی ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News