Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں پانی کے بہتر انتظام کیلئے جامع حل اختیار کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

Now Reading:

ملک میں پانی کے بہتر انتظام کیلئے جامع حل اختیار کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت

نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کے بہتر انتظام کیلئے جامع حل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت ملک میں پانی کے بہتر انتظام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہٰی اور سیکرٹری آبی وسائل ڈاکٹر کاظم نیاز نے شرکت کی۔

اجلاس میں پانی  کے انتظام کیلئے سیٹلائٹ اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں صدر مملکت نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پانی کے بہتر انتظام کیلئے جامع حل اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کی وجہ سے فی کس پانی کی دستیابی میں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قلت آب کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پانی کے انتظام کے موثر نظام کی ضرورت ہے۔

Advertisement

ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر کاشف کفایت نے ملک میں پانی کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان کو قلت آب جیسے مسئلے کا سامنا ہے، سیلاب اور خشک سالی کی وجہ سے ملک کو سالانہ 12 ارب ڈالر کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

اجلاس میں پانی کی قلت اور اس کے بہتر انتظام کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پانی کے بہتر انتظام اور نگرانی کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر