Advertisement
Advertisement
Advertisement

2 منٹ کا سفر طے کرنے والی دنیا کی انوکھی پرواز

Now Reading:

2 منٹ کا سفر طے کرنے والی دنیا کی انوکھی پرواز
صرف 2 منٹ کا سفر طے کرنے والی دنیا کی انوکھی پرواز کونسی ہے؟

ہوائی سفر گھنٹوں یا دِنوں میں طے ہوتا ہے لیکن دنیا میں ایک ایسی پرواز بھی ہے جس کے سفر کا دورانیہ صرف 2 منٹ ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کی سب سے انوکھی اسکاٹ لینڈ کی ایک پرواز ایسی ہے جو ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے کا سفر کرتی ہے اور اس سفر کو طے کرنے میں اس پرواز کر صرف 2 منٹ لگتے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر ان دونوں جزائر میں جہاز کے زریعے سفر طے کرنے کا دورانیہ اتنا کم ہے کہ مسافروں کو سفر سے زیادہ جہاز میں سوار ہونے کا وقت لگتا ہے۔

تاہم  لوگن ایئر کی پرواز کوئی پرسکون تجربہ نہیں کیونکہ یہ ایک چھوٹا طیارہ ہے جس کے کیبن میں 8 مسافر ہی سفر کرسکتے ہیں، مگر اس پرواز کی خاص بات سفر اس کے سفر کا دورانیہ ہے۔

یہی نہیں بلکہ اسکاٹ لینڈ کے شمالی حصے میں واقع جزیرے ویسٹرے اور پاپا ویسٹرے کے درمیان چلنے والی اس پرواز کو گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی دنیا کی مختصر ترین شیڈول پرواز قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اس طیارے سے سفر محض 1.7 میل کا ہوتا ہے اور اگر ہوا کا رخ موزوں ہو اور سامان کم ہو تو یہ فاصلہ محض 53 سیکنڈز میں طے ہوسکتا ہے، مگر زیادہ سے زیادہ اسے صرف 2 منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر