
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اپنی بہن صبور علی کے ولیمے میں اپنے شوہر احد کے بنا نظر نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پرآج کل صبور کی شادی کے شرشے چل رہے اور ایک سجل کےحوالے سے بحث بھی چل رہی ہیں کہ کیا سجل اور احد نے راہیں جدا کر لی ہیں۔
حال ہی میں خوبرو اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی، ولیمے کی تقریب سے اختتام پذیر ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
تصویر میں صبور علی کو اداکارہ سعدیہ غفّار کے ساتھ تصویر کھینچواتے ہوئے دیکھا گیا۔
سجل علی جہاں اپنی بہن کے ولیمے میں بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں تو وہیں اُن کے ہاتھ میں ڈیجیٹل کاؤنٹر پر تسبیح پڑھتی ہوئی نظر آئیں۔
واضح رہے کہ سجل علی کے شوہر احد رضا میر نے اپنی سالی صبور علی کی شادی میں شرکت نہ کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
احد رضا میر اور اُن کے اہلخانہ صبور کی شادی کی کسی بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سجل اور احد کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوالات کیے جارہے ہیں۔
صبور کی شادی سے قبل سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبروں پر اُن کی مینجر نے ردّعمل دیا تھا۔
سجل علی کی مینجر نے ڈیجیٹل خبر رساں ادارے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ شرمناک صحافت ہے کہ آپ اپنی ریٹنگز کے لیے کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق بےبنیاد خبریں شائع کریں۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News