برازیل کے ایک پیٹرول پمپ پر سی سی ٹی وی فوٹیج نے خوفناک منظر ریکارڈ کیا ہے، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے یہ موت سے قبل گریم ریپر یا موت کے سیاہ فرشتے کی تصویر ہے۔ جو دو ڈاکوؤں کے قریب کھڑا ہے، مذکورہ ڈاکو تھوڑی دیر بعد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے۔
یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد نئے سال کے موقع پر شمالی برازیلی ریاست پارا کے ایک علاقے موجو کے پیٹرول اسٹیشن پر واردات میں مصروف ہیں۔
جبکہ اسٹور کے سامنے ایک پراسرار اور ناقابل فہم سایہ موجود ہے اور اس طرح گھوم رہا ہے ، جیسے واردات پر نظر رکھے ہوئے ہو۔
یہ وہ تصویر ہے جس کے بارے میں کچھ لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ موت کا فرشتہ دو مجرموں کی روحیں قبض کرنے آرہا ہے۔

ایک صارف سنتھیا کیمپوس نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، “یہ ان کے پیچھے ‘موت’ چھپی ہوئی ہے۔”
واردات کے فوراً بعد خبر رساں اداروں نے اطلاع دی کہ پولیس کی جانب سے گھیرے جانے پر ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مبینہ موت کا فرشتہ بظاہر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوا ہو۔
کرونیکل لائیو کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں، نارتھمبرلینڈ کا ایک آدمی کام سے گھر جا رہا تھا جب اس نے طوفان ارون میں گرے ہوئے درخت کی تصویر لینے کے لیے رکنے کا فیصلہ کیا۔

بعد میں، اپنے کمپیوٹر پر اپنی تصویر اپ لوڈ کرتے وقت، اس نے دیکھا کہ اس نے ایک پراسرار پوشیدہ شخصیت کو ریکارڈ کرلیا ہے جو “جہنم کی طرح خوفناک” تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
