
باکس آفس پر گزشتہ ایک دہائی سے جاری سپر ہیروز کا راج اس سال بھی برقرار رہے گا، سال 2022 میں مارول اور ڈی سی سینامیٹک یونیورس اپنے شاہکار پیش کریں گی۔
رواں سال مارول سینامیٹک یونیورس کے چوتھے فیز کی تین فلمیں جبکہ ڈی سی ایکسٹینڈڈ یونیورس کی چار فلموں کی ریلیز متوقع ہے۔
ان میں فینز کو جس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے وہ مارول یونیورس کا حصہ ہے جو مئی میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کا نام ہے “ڈاکٹر اسٹرینج ان دا ملٹی ورس آف میڈنس”۔

ڈاکٹر اسٹرینج ان دا ملٹی ورس آف میڈنس
اس فلم میں بینیڈکٹ کمبربیچ، سیم رائمی کی ہدایت کاری میں اپنے کردار کو ایک نئے روپ میں پیش کریں گے۔
جولائی میں “تھور: لَو اینڈ تھنڈر” کی ریلیز متوقع ہے جس میں کرس ہیمز ورتھ ایک بار پھر مداحوں پر بجلی گرائیں گے۔

تھور: لَو اینڈ تھنڈر
نومبر میں “بلیک پینتھر: وکانڈا فور ایور” کی ریلیز شیڈول ہے۔

بلیک پینتھر: وکانڈا فور ایو
ڈی سی ایکسٹینڈڈ یونیورس کی رواں برس چار فلموں کی ریلیز شیڈول ہے۔
نومبر میں “دا فلیش” کی ریلیز متوقع ہے۔

دا فلیش
اس کے علاوہ “بلیک ایڈم”، “ایکوا مین اینڈ دا لوسٹ کنگڈم” اور “بیٹ گرل” بھی ڈی سی ایکسٹینڈڈ یونیورس کے تحت ریلیز کی جائیں گی۔

بلیک ایڈم

ایکوا مین اینڈ دا لوسٹ کنگڈم

دی بیٹ گرل
“دا بیٹ مین” کی ریلیز مارچ میں متوقع ہے، یہ ڈی سی ایکسٹینڈڈ یونیورس کا حصہ تو نہیں لیکن اسے رواں سال کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے۔
دا بیٹ مین
اکتوبر میں “اسپائڈر مین: اکروس دا سپائڈر ورس (پارٹ ون)” کے لیے بھی شائقین پُرامید ہیں۔

اسپائڈر مین: اکروس دا سپائڈر ورس
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News