Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر کے بجائے او ٹی اسسٹنٹ کے آپریشن کرنے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

ڈاکٹر کے بجائے او ٹی اسسٹنٹ کے آپریشن کرنے کی ویڈیو وائرل
ماں

ماں

ڈسکہ میں ڈاکٹرز کے بجائے اوٹی اسسٹنٹ کی جانب سے مریض کا آپریشن کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے ایک اسپتال کے آپریشن تھیٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں او ٹی اسسٹنٹ کو مریض کا آپریشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈسکہ کے اسپتال میں ڈاکٹرز کے بجائے او ٹی اسسٹنٹ نے ایک خاتون کا اپنڈکس کا آپریشن کیا اور پھر خود ہی ٹانگے بھی لگائے۔

دوسری جانب معاملہ میڈیا میں منظرعام پر آنے کے بعد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ حرکت میں آگیا اور او ٹی اسسٹنٹ سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کے 4 ارکان کو معطل کردیا گیا جس میں 3 نرس بھی شامل ہیں۔

ادھر متعلقہ حکام کی جانب سے 6 ڈاکٹرز کو بھی شوکاز نوٹس جاریے کردیے گئے ہیں۔  حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کریں گے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Advertisement

اس حوالے سے ڈاکٹر اسلم چوہدری کا کہنا تھا کہ مریض کو ڈھانپے بغیر کسی قسم کے آپریشن کی اجازت نہیں ہوتی، اس معاملے کی انکوائری کی جائے گی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیالکوٹ کے شہریوں میں تشویش کی لہر توڑ گئی اور صارفین کی جانب سے اسپتال کے غیرذمہ دارانہ رویے پر شدید تنقید کی جارہی ہے جب کہ وہاں موجود ڈاکٹرز کو بھی معطل کرنے کے مطالبات سامنے آرہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر