Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں بے روزگاری میں تشویش ناک حد تک اضافے کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا

Now Reading:

ملک میں بے روزگاری میں تشویش ناک حد تک اضافے کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا

ملک میں بے روزگاری میں تشویش ناک حد تک اضافے کا معاملہ سینیٹ اجلاس میں پہنچ گیا۔

سینٹیر شیری رحمان نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر تحریک ایوان میں پیش کر دی۔

سینٹیر شیری رحمان نے کہا کہ بے روز گاری بہت سنگین مسئلہ بن چکا ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا دیہی علاقوں میں غربت اور بے روزگاری کے حالات بہت خراب ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 16 فیصد تک پہنچ گئی، بنگلا دیش میں یہ شرح 5اور بھارت میں 7.9 فیصد ہے

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ بڑے اور چھوٹے مینوفیکچرنگ ادارے بند ہونے پر لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، معیشت بہت سست ہو چکی اور دارومدار قرضوں پرہے۔

سینٹیر شیری رحمان نے کہا کہ ایک طرف پیٹرولیم مصنوعات اور دوسرا اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتیں ہیں، کنٹینر تبدیل کرنے سے بہتر ہے اسکا حل ڈھونڈیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 فیصد تعلیم یافتہ بے روزگار ہیں، دہشت گردی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر