Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوگر کو بنا سوئی کے چیک کرنا اب ہوا آسان

Now Reading:

شوگر کو بنا سوئی کے چیک کرنا اب ہوا آسان

دنیا بھر میں ذیابیطس کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس بیماری میں ممکن حد تک خون میں چینی کی سطح کو اعتدال میں رکھا جاتا ہے اسی لئے دن میں کئی بارسوئی کا استعمال کرتے ہوئے خون کا قطرہ نکال کرخون میں چینی کا سطح کو معلوم کیا جاتا ہے یہ ایک تکلیف دہ عمل جس سے ذیابیطس کے مریض روز گزرتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریض کو اس عمل سے نجات دلانے کے لئے سائنسدان کئی برس سے تحقیق کر رہے تھے  کہ کسی طرح خون کے قطروں کے بجائے کوئی ایسی ڈیوائس ایجاد کی جائے جو خون میں چینی کی سطح کی صحیح تشخیص کر سکے۔

گزشتہ دنوں لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو میں اے آئی کمپنی سکانبو نے سوئی کے بغیر شوگر کی تشخیص کے آلے کی ایک جھلک پیش کی ہے، جسے مستقبل میں پیش کیا سکے گا۔

    کمپنی نے ایک پروٹوٹائپ ڈیوائس تیار کی ہے جس میں 3 ای سی جی اور پی پی جی موجود ہیں۔

اس دیوائس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ اس میں موجود الگورتھم سے خون میں چینی کی سطح کی جانچ پڑتال کی جاسکے گی اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو بھی چیک کیا جاسکے گا۔

Advertisement

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ انھوں نے ای سی جی ڈٰیٹا کے لئے 3 الیکٹروڈزکو استعمال کیا ہے جبکہ اضافی جانچ پڑتال پی پی جی سے کی جائے گی۔

اس ڈیوائس کے کام کرنے بارے میں کمپنی نے کہا کہ وہ اسے 60 سیکنڈ تک نوٹ کرتے ہیں اور اس کے بعد حاصل ہونے والےاس خام دیٹا کا تجزیہ پہلے مشین لرننگ نیورل نیٹ ورک اور پھر ڈیپ نیورل نیٹ ورک پر کیا جاتا ہے۔

اس کے بعد کے مرحلے میں ان تمام دیٹا کو جمع کر کے 3 مشین لرننگ الگورتھمز تک لے جاتا ہے اورنتیجہ دیکھنے کے بعد گلوکوز کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق وہ اپنی اس ڈیوائس کو کم شل بنیادوں پر متعارف کروانا چاہتے ہیں اور اس کی منظوری کے لئے ایف ڈی اے سے رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس ڈیوائس میں خون میں چینی کی سطح کو نوٹ کرنے کے لئے ہاتوں کی انگلیوں کو ڈیوائس میں رکھنا ہوگا۔

ذیابیطس کے مریض کے لئے یہ ڈیوائس بے حد اہمیت رکھتی ہے تاہم ابھی اس طرح کی ٹیکنالوجی پر مبنی کسی ڈیوائس پر نہ تو کام کیا گیا ہے اور نہ ہی موجود ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی منظوری میں کافی وقت لگ سکتاہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر