وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری اور دیانتداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
سردار عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی سرخرو رہی، وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری اور دیانتداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر انگلیاں اٹھانے والوں کے اپنے دامن داغدار ہیں، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو ایک، ایک روپے کا حساب دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کا پروپیگنڈا پی ٹی آئی کی شفافیت کے سامنے دم توڑ چکا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لیڈر بھی فارن فنڈڈ ہیں اور ان کے اثاثے بھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ان دونوں جماعتوں کے اکاؤنٹس چیک ہوئے تو قوم کے سامنے ہوشربا انکشافات ہوں گے، بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے پہلے اپنے کرپشن آلود گریبان میں جھانکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
