سندھ ہائیکورٹ میں7منزلہ پورشن بنانےاورپلاٹ ملکیت تنازع کےمعاملے پردو کیسز کی سماعتٰیں ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے پورشن گرانے کے کیس میں حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے کو سات روزمیں رپورٹ کے ہمراہ ذاتی حیثیتسن میں طلب کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں آگرہ تاج لیاری میں 96 اسکوائریارڈ پر7 منزلہ پورشن بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت نے ایس بی سی اے کو فوری پورشن گرانے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے کو سات روزمیں رپورٹ کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے پورشن کے لیے بجلی، پانی، گیس کنکشن دینے سے بھی روک دیا۔
جسٹس حسن اظہررضوی نے ریمارکس میں کہا کہ آگرہ تاج لیاری میں تو 8, 8 منزلہ پورشن بن رہے ہیں۔
عائشہ سومرو ایڈووکیٹ نے کہا کہ پورشن بنانے سے اہل محلہ کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔
درخواست گزاراشفاق احمد نے عدالت سے استدعا کی کہ 232 پلاٹ، گلی ای 17، آگرہ تاج پر پورشن کو گرایا جائے۔ علاقے کی گٹر لائن چاک ہوچکیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے بلڈرز سلیمان، نعیم حیدر، طلحہٰ کو بھی نوٹس جاری کردیے۔
ایک اور کیس گلستان جوہرمیں پلاٹ کی ملکیت کے تنازع پر5 سال سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے کے ڈی اے وکیل پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
عدالت نے کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے پندرہ روز بعد وضاحت کے لیے خود پیش ہوں۔
جسٹس سید حسن اظہررضوی نے ریمارکس میں کہا کہ 5 سال ہوگئے، جواب کی توفیق نہیں ہوئی۔
جسٹس حسن اظہر نے استفسار کرتے ہوئے کے ڈی اے وکیل سے کہا کہ آپ کو یہ کیس کب ملا؟ جس پروکیل کے ڈی اے نے کہا کہ مجھے اس کیس کا کل پتہ چلا۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ1989 میں آکشن کے ذریعے پلاٹ خریدے۔ 2015 میں کے ڈی اے نے پلاٹس غیر قانونی قراردے دیے۔ پانچ سال سے جواب جمع نہیں کرایا جا رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
