انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹر فٹ بال کلب کے اہم ڈیفنڈر بنجمن مینڈی کو جنسی زیادتی کیس میں ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔
برطانیہ کی چیسٹر کراؤن کورٹ نے کڑی شرائط پر 27 سالہ ڈیفنڈر کی ضمانت منظور کی ہے۔
بنجمن مینڈی کو 27 جنوری کو دوبارہ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے بنجمن مینڈی کو نارتھ ویسٹ انگلینڈ کورٹ میں سات بار جنسی زیادتی کے کیس کا سامنا ہے.
کورٹ کے جج پیٹرک تھامپسن نے ضمانت منظور کرتے ہوئے بنجمن کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا۔

بنجمن پر پانچ مختلف خواتین نے سات مرتبہ جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، بنجمن گزشتہ سال 26 اگست سے جیل میں تھے۔
جج تھامپسن کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت جون تک ممکن نہیں ہے اس لئے بنجمن کو 24 جنوری کو کورٹ میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
بنجمن مینڈی پریسٹ بری میں رہائش پذیر ہیں، مینڈی کو 2017 میں 70 ملین ڈالرز میں مناکو نے خریدا تھا، کلب کے لئے 75 گیمز میں حصہ لیا، مگر ان زیادہ پیریڈ انجری میں گزرا۔
بنجمن نے اپنے ملک فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے لئے آخری میچ 2019 میں کھیلا تھا۔
بنجمن 2018 کی فرانس کی ورلڈ چمپئین ٹیم کا حصہ بھی تھے، انہیں پریمئیر لیگ نے کیس کے بعد بنجمن پر پابندی لگا دی تھی۔
مانچسٹر جیل سے ضمانت پر رہائی سے قبل وہ لیورپول جیل میں قید تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
