
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بارش کے دوران صوبہ بھر میں ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکاروں کو اپنے فرائض مزید تندہی اور جذبہ خدمت سے ادا کرنے کی ہدایت دی۔
راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھیں اور شہریوں کی مدد کریں ، شاہرات پر گاڑی یا موٹر سائیکل بند ہونے سے مشکل کے شکار شہریوں کو مدد اور رہنمائی بھی فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈولفن پولیس کے اہلکار بھی دوران گشت مشکلات کے شکار شہریوں کو ہر ممکن مدد اور تعان فراہم کریں ، تمام اضلاع میں چیف ٹریفک آفیسرز خود فیلڈ میں نکلیں اور اہم مقامات پر ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے کی مرکزی شاہرات پر پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر سے بہتر بنائیں ، پولیس اور ٹریفک ٹیمیں مل کر مؤثر کوارڈینیشن سے دوران بارش حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائیں۔
راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ مری کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے راولپنڈی پولیس وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کرے ، مری کی شاہراہوں پر سیاحوں کو پیش آنے والی کسی بھی پریشانی کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی رہنمائی اور ٹریفک کی بہتر روانی کے لیے مری پولیس اچھے اقدام جاری رکھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News