Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے،عثمان بزدار

Now Reading:

دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے،عثمان بزدار
عثمان بزدار

عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

عثمان بزدار نے حملے میں شہید جوانوں کی وطن عزیز کیلئے قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ عثمان بزدار نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے، وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے امن کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قوم  شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور  غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ کئی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ 25 اور 26 کی درمیانی شب کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے.

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر