بحیثیت مسافر جب ہم فلائٹ میں ہوتے ہیں تو ہمارے اردگرد بہت کچھ چل رہا ہوتا ہے جو ہمیں نظر نہیں آتا۔ جیسے کہ کوئی مسفر بیمار ہو جائے، یا دوران پرواز کوئی مسافر المناک طور پر انتقال کر جائے تو بعض اوقات ہمیں پتا بھی نہیں چلتا۔
جب کوئی جہاز میں بیمار ہوتا ہے تو کیبن کریو کو مسافر کی ہنگامی طبی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔
لیکن ہوائی جہازوں کے تنگ ہونے کی وجہ یہ کام احتیاط سے کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔
فلائٹ اٹینڈنٹس کو فضا میں کام کرنے کے لیے مخصوص مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
ائیرلائنز کے تمام طیارے عالمی حفاظتی ضوابط کی مکمل تعمیل کرنے کے پابند ہوتے ہیں، جن میں ابتدائی طبی امداد کا سامان رکھنا بھی شامل ہے۔
تمام فضائی عملے کو ابتدائی طبی امداد کے طریقہ کار کی تربیت دی جاتی ہے، بشمول ڈیفبریلیٹرز، جو جہاز پر لے جایا جاتا ہے۔
سنگین حالات میں، پائلٹ کو جہاز کو قریب ترین مناسب ہوائی اڈے کی طرف موڑنا ہونا ہے۔
اگرچہ عملہ طبی طور پر تربیت یافتہ ہوتا ہے، تاہم بعض المناک معاملات میں پیشہ ور عملہ بھی مدد کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔
لہٰذا اگر مسافر مر جائے تو لاش کو ایک خالی قطار یا بزنس کلاس میں دوسروں سے دور لے جایا جاتا ہے، پھر ایک قالین سے ڈھانپ دیا جاتا ہے۔
بزنس انسائیڈر سے بات کرتے ہوئے، ایک فلائٹ اٹینڈنٹ اینیٹ لانگ نے کہا کہ وہ عام طور پر مردہ جسم کو کمبل سے ڈھانپتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کسی ایسے شخص کے لئے وقار اور احترام کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں جو انتقال کر گیا ہے۔ آپ نہیں چاہتے کہ کوئی ان کی طرف گھورے۔ یہ واقعی افسوسناک ہوگا۔
سوال و جواب کی ویب سائٹ Quora پر، مسافروں نے ہوا میں مرنے والے لوگوں کے بارے اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔
ایک صارف نے بتایا کہ ان کے شوہر کی لاس اینجلس اور آکلینڈ کے درمیان طویل فاصلے کی ایئر نیوزی لینڈ کی پرواز میں موت ہوگئی۔
“ہم بزنس کلاس میں تھے اور وہ فالس فلیٹ سلیپر سیٹ پر سو گئے اور جاگے نہیں۔ جب وہ نہیں اٹھے تو ایک فلائٹ اسٹیورڈ ایک مسافر کو لایا جو ایک ڈاکٹر تھا۔ اس نے معمول کے ٹیسٹ کیے اور لینڈنگ سے تقریباً چار گھنٹے قبل اسے مردہ قرار دے دیا۔”
عورت نے بتایا کہ کس طرح اس کے شوہر کی لاش کو باقی سفر میں کمبل سے ڈھانپ دیا گیا، جبکہ وہ اس کے ساتھ سلیپر سیٹوں پر لیٹی تھی۔
تاہم، واضح رہے کہ مسافروں کو ہوا میں مردہ قرار نہیں دیا جا سکتا، بلکہ قانون کے مطابق یہ لینڈنگ کے بعد ہوتا ہے۔
کیبن کریو کے عملے کے پاس مرنے والے مسافروں کا حوالہ دینے کے لیے ایک خفیہ کوڈ بھی ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
