 
                                                                              بول نیوز نے دو روز قبل رنگ بدلنے والی گاڑی کے روغن کا احوال پیش کیا تھا اور اب حاضر ہے کہ وائیوو کا نیا اسمارٹ فون جو دھوپ پڑنے پر پیلے سے نیلا ہوکر اپنی گرگٹی خاصیت ظاہر کرتا ہے۔
وائیوو کا وی 23 کا پرو ویریئنٹ فون اب ہر ایک کو حیران کرسکتا ہے۔ خوب سے خوب تر کی جستجو میں اس فون کی کیسنگ کا پچھلا حصہ دھوپ پڑنے پر رنگ بدلتا رہتا ہے ۔ اسے دیکھ کر آپ کو گمان ہوتا ہے کہ گویا آپ نے دھوپ میں آتے ہی نئے رنگ کی کیسنگ بدلی ہے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس میں سیلفی کو بہتر سے بہتر بنانے کےلیے دوہرا کیمرہ لگایا گیا ہے جو قریب رہ کر بھی وائڈ اینگل تصویر لے سکتا ہے ۔ اس طرح آپ کے سارے دوست ایک ہی سیلفی میں آجاتے ہیں۔ لیکن اس میں ڈبل ایل ای ڈی فلیش بھی ہے جو تاریکی میں تصویر کشی کو روشنی سےبھرپور بناتا ہے۔
اگرآپ رنگ بدلنے والی بیک کیسنگ سے اب بھی متاثر نہیں ہوئے تو جان لیجئے کہ اس کے لیے نئی قسم کی مٹیریئل ٹیکنالوجی وضع کی گئی ہے۔ مثلاً ایک رنگ کو سن شائن گولڈ کلر کا نام دیا گیا ہے۔ کئ برس کی محنت سےیہ فلورائٹ اے جی ٹیکنالوجی تکمیل کو پہنچی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف 30 سیکنڈ کی دھوپ میں فون کا پچھلا حصہ مکمل طور پر رنگ بدل لیتا ہے۔
دیگر فیچر میں ڈبل فرنٹ کیمرے شامل ہیں جن میں سے ایک 50 اور دوسرا 8 میگاپکسل کیمرہ ہے۔ جدید سینسر کے علاوہ اس میں الٹراوائڈ لینس بھی لگایا گیا ہے۔ وائیو 23 اور وائیو23 پرو کے بارے میں کوئی حتمی تاریخ اور قیمت نہیں دی گئی ہے لیکن توقع ہے کہ یہ اسی سال ریلیز ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 