Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش اور برف باری سے 8 افراد جاں بحق

Now Reading:

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش اور برف باری سے 8 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارش اور برف باری سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں اور برفباری سے مختلف حادثات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے، 29 گھروں کوجزوی جبکہ 2 کو مکمل نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، چارسدہ، چار باغ اور کرک کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، امدای سامان میں ٹینٹس، کچن سیٹ، ہاجین سیٹ، واٹر کولر، ترپال شیٹ اور پلاسٹک شیٹ شامل ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام ضلعی انتطامیہ اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، ڈپٹی کمشنرز کو پالیسی کے مطابق متاثرین کو جلد معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے نے 20 جنوری کوتمام اضلاع کو مراسلہ کیا تھا جس میں بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی اور پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کی تھیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24/7 فعال ہے، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے دوران پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 سے رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر