بورے والا میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بورے والا میں تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں چوری کی 2 وارداتیں ہوئیں، چوروں نے 2 دکانوں کا صفایا کر دیا۔
نامعلوم چور دکانوں کی چھتیں پھاڑ کر اندر گھس کر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پریشان ہیں جس کے باعث انہوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ روز بورے والا میں تھانہ ٹاون کی حدود میں بھی ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا۔
دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو اشفاق نامی شہری سے 2لاکھ 70 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، یہ واقعہ عربیہ اسلامیہ روڈ پر پیش آیا۔
پولیس نے موقغ پر پہچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔
متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ آئے روز ڈکیتی کا واقعات ہورہے ہیں، ایسی وارداتوں کا کوئی سدباب نہیں کیا جارہا اور پولیس ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں نا کام ہے۔
شہریوں نے بڑھتی وارداتوں پر آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: نئے سال میں بھی اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نا آسکی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
