Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری کہکشاں سے ہر 18 منٹ بعد پراسرار سگنل کا اخراج

Now Reading:

ہماری کہکشاں سے ہر 18 منٹ بعد پراسرار سگنل کا اخراج

ماہرینِ فلکیات کی ایک ٹیم نے ہماری اپنی “ملکی وے کہکشاں” کے ایک خاص لیکن نامعلوم مقام سے ہر 18 سے 20 گھنٹے بعد سگنل موصول ہورہا ہے جسے ماہرین نے بہت عجیب اور پراسرار قرار دیا ہے۔

سب سے پہلے آسٹریلیا میں واقع مرکیسن وائڈ فیلڈ ایرے نامی رصدگاہ میں اسے نوٹ کیا گیا ہے۔ یہ دریافت کرٹِن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی طالبعلم ٹائرن ڈوفرٹی نے دریافت کیا ہے ۔ وہ ملکی وے کی تحقیق کررہے تھے کہ انہوں نے 24 گھنٹے میں ایک مقام پر روشنی کے جھماکے محسوس کئے۔

یہ سگنل ریڈیائی دوربین سے نوٹ کئے گئے اور ان میں ایک خاص وقفہ دیکھا گیا ہے۔ اس مقام سے ہر 18 منٹ 18 سیکنڈ بعد سگنل پھوٹ رہے ہیں اور ان سگنلوں کا دورانیہ 30 سے 60 سیکنڈ نوٹ کیا گیا ہے۔

اس کے بعد جامعہ کی پروفیسر نتاشا ہرلے واکر نے اس پر غور کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مقام چار ہزار نوری سال کے فاصلے پر ہے اور ہم نے کبھی بھی خلا کی وسعتوں میں ایسا واقعہ نہیں دیکھا ہے۔

سب سے پہلے جنوری 2018 میں اسے دیکھا گیا اور اگلے ماہ یعنی فروری کے مہینے میں یہ خاموش رہا۔ اس کے بعد مارچ میں دوبارہ اس سے سگنل جاری ہوئے اور مسلسل 30 روز تک یہ سلسلہ چلتا رہا۔

Advertisement

بہت غور کے بعد ماہرین نے پہلا مفروضہ دیا ہے کہ شاید اس جرمِ فلکی کا مقناطیسی میدان بہت طاقتور ہے۔ عموما ً پلسار اور میگنیٹرز ایسے خواص رکھتےہیں اور اس سے قبل بہت باقاعدگی سے سگنل کی بوچھاڑ کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پلسار کو کائناتی لائٹ ہاؤس بھی کہا جاتا ہے جو باقاعدہ وقفے سے سگنل خارج کرتے ہیں۔

اگرچہ اس کی ابتدائی رپورٹ جاری ہوچکی ہے لیکن فلکیات داں اب بھی اس پر تحقیق کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر