Advertisement
Advertisement
Advertisement

سڈنی ٹینس کلاسک ، اینڈی مرے نے فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا

Now Reading:

سڈنی ٹینس کلاسک ، اینڈی مرے نے فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے 2019 کے بعد پہلی مرتبہ اے ٹی پی ٹور فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

سیمی فائنل میں اینڈی مرے نے ریلی اوپیلکا کو شکست دی۔

اینڈی مرے نے سیمی فائنل کے پہلے سیٹ میں شکست کھانے کے بعد دوبارہ کم بیک کیا اور اپنا روایتی گیم کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

اینڈی مرے نے ٹینس کی عالمی رینکنگ میں 25 نمبر امریکی کھلاڑی ریلی اوپیلکا کو 4-6 ، 4-6 (8-6) 7-6 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

سڈنی ٹینس کلاسک کے دوسرے سیمی فائنل میں روس کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی ایسلن کراتسیو نے برطانوی کھلاڑی ڈین ایونز کو شکست دی۔

Advertisement

یہ 2019 کے یورپئین اوپن کے فائنل میں اسٹین واورینکا کو شکست دینے کے بعد پہلا موقع ہے کہ اینڈی مری کسی اے ٹی پی ٹینس ٹور کے فائنل میں پہنچے ہیں۔

اینڈی مرے اس سے قبل 46 مرتبہ اے ٹی پی ٹرافی اپنے نام کر چکے ہیں ، انہوں نے جنوری 2019 میں کولہے کے آپریشن کے بعد کوئی ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔

سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد اینڈی مرے نے انٹرویو میں کہا کہ وہ اے ٹی پی ٹینس ٹور کی ٹرافی اگر جیت گئے تو نئے سال کی ایک حیرت انگیز ابتداء ہو گی۔

واضح رہے کہ اینڈی مرے آسٹریلیا میں سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے پریکٹس کر رہے ہیں، جو پیر کو شروع ہونے جا رہا ہے۔

اینڈی مرے کا آسٹریلین اوپن کے فرسٹ راؤنڈ میں عالمی نمبر اکیس جارجیا کے نکولس باسلشویلی سے ٹاکرا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف آفریدی نے ڈیبیو میچ میں 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا دیا، قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے 333 رنز کے تعاقب میں 4 وکٹوں پر 185 رنز بنا لیے
بابراعظم کی شمولیت پر اختلافات شدید، جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے کا امکان نہیں
کھلاڑی کے ہمراہ دفتر آؤ اور ٹرافی لے جاؤ، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے خط پر جواب
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر