Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اقوام متحدہ

Now Reading:

پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اقوام متحدہ
پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جانب سے سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت نسبتاً بہتری کی جانب گامزن ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پاکستان کی معیشت 4.5 فیصد کی شرح سے بہتر ہوئی اور رواں سال جی ڈی پی میں اضافہ 3.9 رہنے کی توقع ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ میں یہ توقع ظاہر کی گئی کہ عالمی معیشت میں سست روی اگلے سال تک جاری رہے گی جب کہ رپورٹ میں ایسے مسائل کے انبار کا حوالہ بھی دیا گیا جو عالمی معیشت کی سست روی کا باعث بن رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے معاشی امکانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوسرے حصے میں مہنگائی میں اضافے اور بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاونٹ خسارے کی وجہ سے پاکستان کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جی 20  ممالک کی جانب سے قرض ادائیگی کی معطلی سے پاکستان جیسے جی ممالک کو مناسب ریلیف نہیں ملا  جب کہ قرض کی ادائیگی میں پاکستان کو 20 فیصد سے کم ریلیف ملا جو جی ڈی پی کے ایک اعشاریہ چھ فیصد کے برابر ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مرکزی بینک کو تمام شعبوں کی بہتری اور قیمتوں میں استحکام کیلئے بروقت پالیسی میں تبدیلی کیلئے فیصلے لینے کی ضرورت ہے  اور پاکستانی معیشت کیلئے ریونیو بحالی اور مدد کی ضرورت ہے۔

رپورٹ سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ممالک کے اندر اور ان کے درمیان عدم مساوات کے فرق کو ختم کیا جائے اور اگر ہم یکجہتی کے ساتھ ایک ہو کر کام کریں تو ہم 2022 کو لوگوں اور معیشتوں کے لیے یکساں بحالی کا حقیقی سال بنا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر