 
                                                      سربراہ ٹی ایل پی
امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ مری میں انسانی جانوں کا ضیاع حکومتی غفلت کا نتیجہ ہے۔
حافظ سعد حسین رضوی نے مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے انتا بڑا سانحہ ہوا، انسانی جانوں کا ضیاع حکومتی غفلت کا نتیجہ ہے، جو انتظامات اب کیے جارہے ہیں یہ ہی پہلے کیے ہوتے تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا۔
امیر تحریک لبیک نے کہا کہ نااہل لوگوں کی مسلط سے ملک دشواریوں میں گھیرا ہوا ہے، مری کے ملحقہ علاقوں کے کارکنان سیاحوں کی فوری مدد کریں۔
امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیاحوں کو کھانا پینا، گرم کپڑے اور رہائش کا بندوبست کریں۔
واضح رہے کہ مری میں گزشتہ برفباری کے باعث مختلف گاڑیوں کے اندر 21 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 