Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے عوام عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں، ڈاکٹر یاسمین

Now Reading:

پنجاب کے عوام عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں، ڈاکٹر یاسمین
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 125 کی یوسی 71 میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردئیے، اس موقع پر علی عامر، جہانگیر خان، ستارخان، چوہدری عبد الغفور پپو، رانا نسیم اور اہلِ علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی، اہلِ علاقہ نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا۔

اہلِ علاقہ نے ڈاکٹر یاسمین راشد زندہ آباد کے نعرے لگائے، صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پرانسداد پولیو مہم کے تحت معصوم بچوں کو حفاظتی قطرے بھی پلائے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے تمام خاندانوں کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت دی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں، نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے ہزاروں خاندان صحت کی مفت سہولیات حاصل کر رہے ہیں، یکم جنوری سے اب تک نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے لاہور ڈویژن میں 1200 سے زائد افراد دل کے آپریشن کروا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے ابھی تک لاہور ڈویژن میں افراد 12 کروڑ روپے سے زائد رقم کا دل کا علاج کروا چکے ہیں، یکم جنوری سے اب تک نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے لاہور ڈویژن کے 650 سے زائد افراد 92 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کا آنکھوں کا علاج کروا چکے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ہر خاندان کے سربراہ کو ملے گا، ہر خاندان کا سربراہ اپنے بیوی اور بچوں کا نادرا کے ڈیٹا میں اندراج لازمی کروائیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہیں، ہم ماسک کے استعمال کے ذریعے کورونا کے 70 فیصد پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں، پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ عوام کو ویکسین لگانے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 58 فیصد آبادی کو مکمل ویکسنیٹ کر چکے ہیں،24 جنوری سے پنجاب کے نو اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کر رہے ہیں، گزشتہ سال انسداد پولیو کی 6 مہمات چلائی گئیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ اللہ پاک کے کرم سے 2021 میں پنجاب میں پولیو کا ایک بھی کیس منظرعام پر نہیں آیا، والدین سے اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی اپیل کرتے ہیں، پاکستان جلد پولیو فری ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر