Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو مختلف سالوں میں پیدا ہونے والے جڑواں بہن بھائی

Now Reading:

دو مختلف سالوں میں پیدا ہونے والے جڑواں بہن بھائی
جڑواں بہن بھائی

جڑواں بہن بھائی

امریکا میں 15 منٹ کے فرق سے دو مختلف سالوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر گرین فیلڈ کی رہائشی فاطمہ مدریگال اور روبرٹ ٹروجیلو کے ہاں دو روز قبل جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن دونوں بچوں کی پیدائش کا سال اور مہینہ مختلف تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ 2021 کے آخری لمحات میں جب امریکا سمیت دنیا بھر میں نئے سال کے جشن منانے کی تیاری کی جارہی تھی ایسے میں گرین فیلڈ کی فاطمہ مدریگال نے نیٹیوڈید میڈیکل سینٹر میں جڑوں بچوں کو جنم دیا۔

فاطمہ نے 31 دسمبر 2021 کے رات 11 بجکر 45 منٹ پر بیٹے الفریڈو کو جنم دیا اور ٹھیک 15 منٹ بعد خاتون نے بیٹی ایلن کو جنم دیا لیکن تب تک دسبمر جنوری اور 2021 ، 2022 میں تبدیل ہوچکا تھا۔

Advertisement

یوں صرف 15 منٹ کے فرق سے دونوں جڑواں بہن بھائیوں کی الگ الگ سالوں میں پیدائش ہوئی اور دونوں کی سالگرہ بھی دو مختلف تاریخ اور ماہ میں منعقد کی جائے گی۔

اسپتال حکام نے بچوں کی پیدائش کی دو مختلف سالوں میں پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیدائش کے وقت لڑکے کا وزن 6 پونڈز ایک اونس تھا اور لڑکی کا وزن 5 پونڈز 14 اونس تھا  جب کہ دونوں بچے مکمل صحتیاب ہیں۔

اس حوالے سے فاطمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جڑواں بچوں کی پیدائش پر خوش ہیں  اور جڑواں ہونے کے باوجود دونوں کی سالگرہ دو مختلف تاریخوں میں منانے کا تجربہ منفرد ہوگا تاہم مجھے اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ میرے بیٹے کی پیدائش ایک دن پہلے ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر