Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘بلاول بھٹو، آپ کے بڑوں کو ملک الگ کرنے کی عادت پڑگئی ہے’

Now Reading:

‘بلاول بھٹو، آپ کے بڑوں کو ملک الگ کرنے کی عادت پڑگئی ہے’

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے چئیر مین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو آپ کے بڑوں کو ملک الگ کرنے کی عادت پڑگئی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے تحت کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں واقع گراؤنڈ میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میںمصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ کے بڑوں نے ملک کو دولخت کیا، آپ کے لوگوں کو پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگانے کی عادت پڑگئی ہے۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ ہم نے را کے ایجنٹوں کا مقابلہ کیا، آج فرقہ وارانہ اور لسانی فساد کرانے والوں کا خاتمہ ہوگیا ہے، لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیوں نے قربانیاں دی ہیں، وہ پینتیس سالوں سے قربانیاں دئے چلے جارہے تھے، یہ پی ایس پی کی ماوں، بہنوں، بھائیوں کا کارنامہ ہے کہ اس شہر کو را کے ایجنٹوں سے نجات دلائی، ہم نے یہ قربانیاں پیپلزپارٹی کو قبضہ کرنے کے لئے نہیں دی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس شہر کے نوجوانوں کو ایک روزگار نہیں دیا، ایک یونیورسٹی نہیں کھولی، یہاں کا پانی چوری کرلیا گیا، کیا یہ پاکستان اس لئے بنایا تھا کہ ہمیں ان وڈیروں جاگیرداروں کا غلام بنایا جائے۔

انہوں نے کہا آج یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں غلامی میں جینا ہے یا اپنا حق لینا ہے، میں غلامی میں جینے سے مرنا قبول کروں گا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کراچی کو ہی نہیں سندھ کو بھی غلامی سے نجات دلانا ہے، اللہ نے ہمیں اس کام کے لئے چن لیا ہے، اب یہ جلسے جلوس نہیں ہوں گے، اب ایک ایسا آخری سیلاب آئے گا جو ان کو بہا کر لے جائے گا۔

مڈطفیٰ کمال نے کہا کہ 30 جنوری اتوار کو پورے کراچی کو تبت سینٹر پر اپنے حق کے لئے جمع ہونا ہے، 30 جنوری کو تبت سینٹر پر احتجاج ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی ہتھیار نہیں اٹھائے تھے اور اب بھی نہیں اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی 99 فیصد ہمارے سندھی بھائیوں پر مشتمل ہے لیکن یہ تمام سندھیوں کی نمائندہ جماعت نہیں۔ ہم کبھی نہیں کہیں گے کہ سندھیوں نے مہاجروں پر ظلم کیا، یہی کہیں گے کہ پیپلز پارٹی مہاجروں پر ظلم کر رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہی پیپلز پارٹی چاہتی ہے کوئی ان کا لسانی کارڈ لسانی نعرہ لگا کر مضبوط کرے، وہ بچہ جو کتے کے کاٹنے سے مر گیا سندھی تھا۔ تھر میں بھوک سے مرنے والے بچے سندھی ہیں۔  ماؤں کی گودوں میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر مرنے والے بچے سندھی ہیں۔ سندھ میں نہ روٹی ہے، نہ کپڑا ہے اور نہ مکان ہے۔ سندھ کے لوگوں سے بہتری کی امید چھین لی گئی تھی وہ اسے اپنا مقدر سمجھ بیٹھے ہیں۔۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو اب صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے سندھ کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے لڑنا ہوگا۔ 30 جنوری 2022 بروز اتوار کو تبت سینٹر پر پورے کراچی کو جمع ہونا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دور سے وزیر اعلیٰ کو آواز نہیں جاتی، کوئی تقریر نہیں ہوگی سیدھا وزیر اعلیٰ کے گیٹ پر جائیں گے۔ اگر اس مقصد میں موت آتی ہے تو اپنے بیوی بچوں ساتھ سب سے آگے ہوں گا۔ سندھ کی عوام کو حقوق دلوا کر ہی گھر لوٹیں گے۔ یہ پورے پاکستان میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

Advertisement

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کارکنان ایک ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹائیں،  ایک دن عوام گھر سے نکلے تو نسلیں سکون سے رہیں گی۔ جو 30 جنوری کو گھر میں رہا وہ ظالم کا ساتھی ہے۔ اس میں اور آصف زرداری میں کوئی فرق نہیں۔ یہ کسی ایک فرقے، قومیت یا کمیونٹی کا مسئلہ نہیں تمام انسانوں کا مسئلہ ہے۔

اجلاس سے خطاب میں پی ایس پی کی جوائنٹ سیریکٹری نائلہ منیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی طاقت کے نشے میں چور ہو کر سوچتی ہے کہ وہ عوام کو کچل سکتی ہے۔ ہمارے پاس سید مصطفیٰ کمال جیسی باکردار قیادت ہے، جو یو ٹرن نہیں لیتے۔

نائلہ منیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کالا قانون لاگو کر کے چین کی بانسری بجا رہی ہے۔ اگر ہمارے گھروں میں کوئی چور گھسے تو ہم اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر صرف مہاجروں کا نہیں بلکہ ہر اس پاکستانی کا ہے جو اس شہر میں بستا ہے۔ کراچی منی پاکستان ہے ہر پاکستانی کا اس پر مکمل حق ہے، اس کی حق تلفی پاکستان کی حق تلفی ہے۔

نائلہ منیر کا کہنا تھا کہ سید مصطفیٰ کمال کے اشارے پر ہم جانوں کے نذرانے پیش کریں گے اور اب مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر