Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسٹاگرام کا ڈیلیٹ ہونے والا ڈیٹا دوبارہ حاصل کریں

Now Reading:

انسٹاگرام کا ڈیلیٹ ہونے والا ڈیٹا دوبارہ حاصل کریں
انسٹا گرام کا ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے بہترین فیچر متعارف

اگر آپ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے لیے تصویریں بنائی ہوں اور پوسٹ ہونے کے بعد غلطی سے وہ ڈیلیٹ ہوجائیں تو یقیناً یہ بات بہت سے لوگوں کو صدمے سے دوچار کردے گی۔

لیکن انسٹا گرام کے استعمال کنندگان کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ اب وہ انسٹاگرام پر ڈیلیٹ کی جانے والی اسٹوریز اور پوسٹس کو دوبارہ ریکور کر سکتے ہیں۔

میٹا کی جانب سے انسٹا گرام کے لیے متعارف کرائے گئے اس نئے فیچر کے ذریعے 24 گھنٹے کے اندر اندر ڈیلیٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ جب کہ استعمال کنندگان مستقل طور پر ڈیلیٹ کی گئی پوسٹس اور آرکائیو اسٹوریز کو 30 دن کے اندر اندر ریکور کر سکتے ہیں۔

’Recently Deleted‘ کے نام سے پیش کیے گئے اس نئے فیچر کے تحت انسٹا گرام میں ایک نیا فولڈر بن جاتا ہے جس میں آپ اپنی حالیہ اور 30 دن کے اندر ڈیلیٹ کی گئی تصاویر کو تلاش کر رکے انہیں بحال کر سکتے ہیں۔

تمام ویڈیوز، تصاویر، ریلز اور اسٹوریز ڈیلیٹ ہونے کے بعد ’Recently Deleted‘ فولڈر میں جمع ہوتی رہیں گی۔

Advertisement

اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو ریکور کرنے کے لیے درج ذیل طریقہ کار پر عمل کریں۔

1۔         اپنی انسٹاگرام ایپ کو کھول کر پروفائل پر جائیں

2۔        اسکرین پر سیدھی طرف اوپر موجود مینیو آئیکون پر کلک کریں

3۔        سیٹنگز پر ٹیپ کریں

4۔        ’Recently Deleted‘ آپشن پر کلک کریں، جس کے بعد آپ کو ڈیلیٹ کیا گیا سارا مواد دکھائی دے گا۔

5۔        جس ویڈیو/تصویر کو ریکور کرنا ہے اس پر ٹیپ کریں

Advertisement

6۔        اوپر موجود تین نقطوں پر مشتمل آئیکون پر کلک کریں

7۔        یہاں آپ کو دو آپشنز ’ پرمننٹ ڈیلیٹ‘ اور ریکور دی پوسٹ ‘ دکھائی دیں گے، ری اسٹور پوسٹ پر کلک کریں

8۔        کانٹینٹ کو ری اسٹور کرنے کے لیے آپ کو تصدیق کے لیے انسٹاگرام پر رجسٹرڈ موبائل نمبر یا ای میل ایڈریس پر  OTP ( ون ٹائم پاس ورڈ) بھیجا جائے گا

9۔        موصول ہونے والے OTP کو درج کرکے اپنےڈیلیٹ شدہ پوسٹ بحال کرنے کے لیے کنفرم پر ٹیپ کریں۔

اس طریقہ کار پر عمل کرکے آپ اپنی تصاویر، ویڈیوز اور پوسٹس کو ریکور کرکے انہیں دوباہ محفوظ کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر