
ملیے “اینی” سے، ایک حقیقی آسیب زدہ پراسرار گڑیا جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ “تیزاب کے آنسو” روتی ہے اور اس نے خود کو آگ لگانے کی کوشش بھی ہے۔
یہ خوفناک کھلونا ایک میٹ نامی بھوتوں کی تلاش کرنے والے شخص کی ملکیت ہے۔
یہ گڑیا اس گھر سے ملی تھی جس میں آگ لگنے سے مالکان کی موت ہو گئی تھی۔
33 سالہ میٹ کا کہنا ہے کہ “گھر میں آگ لگنے سے متعلق اس گڑیا کی تاریخ کے بارے میں پڑھنے کے بعد مجھے لگا کہ یہ میرے پاس ہونی چاہئے۔”
دو سال قبل اینی کو خریدنے کے بعد سے، میٹ نے بہت سے عجیب و غریب واقعات کا تجربہ کیا ہے، جن میں سے ایک گڑیا کی خود کو آگ لگانے کی کوشش کرنا ہے۔
میٹ کا دعویٰ ہے کہ اس کے پچھلے مالکان تصویریں کھینچنے پر اس کے ساتھ نظر آئے اور گڑیا کو تیزاب کے آنسو روتے ہوئے بھی دیکھا۔
میٹ نے اینی کو امریکہ میں ایک نیلامی میں دیکھا تھا۔
پیرانارمل ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے جب یہ روتی ہے تو یہ اس کے جذبات ظاہر کرنے کا طریقہ ہے۔
“انہوں نے مزید بتایا کہ اینی کے آنسو تیزابی ہیں جو شیطانی ہیں۔ اس کے پچھلے مالکان نے قبول نہیں کیا کہ وہ مر چکے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ ان کی درجہ بندی شیاطین کے طور پر کی گئی ہے۔”
میٹ نے انکشاف کیا کہ اینی کو اب شیشے کے ڈبے میں رکھا گیا ہے اور وہ 24 گھنٹے نگرانی میں ہے کیونکہ وہ خود کو آگ لگانے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اینی آگ سے محبت کرتی ہے اور پچھلے سال، میری ٹیم کے پانچ ممبران میں سے ہر ایک کے گھر میں آگ لگنے کے واقعتا رونما ہوئے اور یہ سب ایک ہی دن میں ہوا۔
گڑیا کا موازنہ ہارر مووی کے کھلونوں چکی اور اینابیل سے کیا گیا ہے جنہوں نے کئی دہائیوں سے ڈراونی فلموں کے شوقین افراد کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔
ریکژیم، نارتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے میٹ نے بتایا کہ “اینی ان لوگوں میں بہت مقبول ہے جو ہمارے ہیڈ کوارٹر میں آتے ہیں۔ کچھ لوگ یہ جان کر سنسنی محسوس کرتے ہیں کہ ان کے سامنے ایک حقیقی آسیب زدہ گڑیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News