پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے انڈسٹری میں 10 سال بعد واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے گلوکارہ شازیہ کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی واپسی کے متعلق بات کی ہے۔
شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ ایک آرٹسٹ کے لئے اپنی زندگی میں بریک لینا بہت ضروری ہوتا ہے اور میں نے بھی وہی کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں بریک لیا تھا لیکن میں کہیں گئی نہیں تھی اور اب میں ایسے واپس آرہی ہوں تو پھر نہیں جاؤنگی۔
شازیہ کے متلعلق رواں سال ان کے متعدد گانے ریلیز کیے جائینگے جس کی شوٹنگ اور ریکارڈنگ جاری ہیں۔
خیال رہے کہ ماضی میں گلوکارہ شازیہ منظور اس انڈسٹری کو کئی ہٹ پنجابی گانے دے چکی ہیں جس میں چن میرا مکنا، گھر آجا سونیا، دوستا، اور بٹیاں بوجھائی راجہڑی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
