Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہروں میں ملک دشمن طاقتوں کا سرگرم ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مصطفی کمال

Now Reading:

شہروں میں ملک دشمن طاقتوں کا سرگرم ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مصطفی کمال
مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں ملک دشمن طاقتوں کا سرگرم ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مصطفی کمال نے لاہور نیو انار کلی بازار میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مصطفی کمال نے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں میں ملک دشمن طاقتوں کا سرگرم ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین علاج معالجے کی سہولت فراہم کرئے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے زخمی افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے نیو انار کلی پان منڈی میں دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ جبکہ گاڑیوں میں بھی آگ گئی۔

دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 20  زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں شواہد اکٹھا کررہی ہیں۔

Advertisement

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر