Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرین ہفتے میں ایک مرتبہ پپیتا کھانے کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟

Now Reading:

ماہرین ہفتے میں ایک مرتبہ پپیتا کھانے کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟
ماہرین ہفتے میں ایک مرتبہ پپیتا کھانے کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟

پپیتا فوائد اور ذائقے کے اعتبار سے ایک بہترین پھل ہے جس کا کم سے کم ہفتے میں ایک مرتبہ استعمال ضرور کرنا چاہیئے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق اگر آپ پپیتے کا روزانہ استعمال نہ بھی کریں مگر اس کا ہفتے میں ایک مرتبہ استعمال آپ کی صحت پر حیرت انگیز فوائد مرتب کرتا ہے۔

ہفتے میں ایک مرتبہ پپیتا کھانے کے فوائد

نظامِ ہاضمہ

نظامِ ہاضمہ کے مسائل کو دور کرنے کے لئے پپیتے سے بہتر کوئی پھل نہیں، یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور قبض سے نجات دلاتا ہے، کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اس کے استعمال سے آنتوں اور معدے کی صحت برقرار رہتی ہے اور آپ پیٹ کے مسائل کا شکار نہیں ہوتے۔

Advertisement

بلڈ پریشرمتوازن رکھے

پپیتے میں موجود ‘کارپین‘ ہائی بلڈپریشر کو معتدل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لئے بلڈ پریشر کے شکار افراد کو کم از کم ہفتے میں ایک مرتبہ پپیتے کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔

کولیسٹرول گھٹائے کے لئے بہترین

پپیتے میں وافر مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے جو کہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں بےحد مدد کرتا ہے، اس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور دیگر وٹامنز امراضِ قلب جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونے سے بچاتے ہیں۔

پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ

ماہرین کے مطابق پپیتے کے استعمال سے پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے پیٹ میں موجود یہ کیڑے ہماری خوراک کواستعمال کر لیتے ہیں جس سے ہمیں جسم کی ضرورت کے مطابق غذائیت حاصل نہیں ہوتی یاد رہے کہ پپیتے کو بیج سمیت استعمال کرنے سے پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔

Advertisement

اینٹی ایجنگ خصوصیات

پپیتا ایک ایسا پھل ہے جس کے استعمال سے قبلِ از وقت بڑھاپا آنے سے روکا جا سکتا ہے، اس کی اینٹی ایجنگ خصوصیات کی وجہ سے اس کا استعمال بےحد مفید ہے، اس میں موجود وٹامن سی، ای اور اینٹی آکسیڈینٹس جلد کو جھریوں اور جھائیوں میں مبتلا ہونے سے بچاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر