
شہباز گل نے کہا ہے کہ معیشت گروتھ میں بہتری کے بعد اپوزیشن کا خراب اکانومی کا بیانیہ تباہ ہو گیا۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ 3 سالوں میں 5.37 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنے پر مفتاح کے اقرار سے اپوزیشن کا خراب اکانومی بے روزگاری کا بیانیہ تباہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک بلومبرگ کا پاکستان کو کورونا اور معیشت کی گورنس پر دنیا کے ٹاپ تھری بہترین ملکوں میں شامل کرنے سے ان کے نکمے نااہل کا بیانیہ تباہ ہو گیا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وڈیو پر بلیک میل کرنے والوں کی اپنی ہر طرح کی وڈیو بازار میں موجود ہیں ، حکومت اب گئی کل گئی اگلے ہفتے گئی۔ 18 ووٹوں سے پارلیمنٹ میں شکست سے اپوزیشن کا یہ بیانیہ بھی تباہ بلکہ ہر بات پر چال ہر بیانیہ تباہ ہو گیا ہے۔
حکومت اب گئی کل گئی اگلے ہفتے گئی۔ 18 ووٹوں سے پارلیمنٹ میں شکست سے اپوزیشن کا یہ بیانیہ بھی تباہ۔ ہر بات پر چال ہر بیانیہ تباہ۔ اب بے روزگاروں کو کوئی نئ سازش نئی گالی نئی #Nonsense سوچنے پڑے گی ورنہ ان کے جعلی انقلابی دوستوں نے پاگل ہو جانا ہے۔
عمران خان پر اللہ کی رحمتیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 22, 2022
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ اب بے روزگاروں کو کوئی نئی سازش ، نئی گالی اور نئی نان سینس سوچنے پڑے گی ورنہ ان کے جعلی انقلابی دوستوں نے پاگل ہو جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پر اللہ کی رحمتیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News