
سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نواز شریف ضرور واپس آئیں گے، ان کی نیندیں اسی لئے خراب ہیں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر کا کام پارٹی بننا نہیں ہوتا ، کوئی بھی بل آتا ہے تو اس پر آنے والی ترامیم پر ممبر نے بات کرنی ہوتی ہے اور وزیر خزانہ نے اس کا ووٹ چیلنج کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائس ووٹ چینلج ہو سکتا ہے ، انہوں نے صرف ایک کلاز پر ووٹنگ کروائی ، روایت اور قانون یہ ہے کہ ہر کلاز پر الگ الگ ووٹنگ کروائی جاتی ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ فون کروا کر انہوں نے ووٹنگ میں کامیابی حاصل کی ، اسپیکر نے بھی جانبداری کا مظاہرہ کیا ، کورم کی نشاندہی پر کارروائی روک دی جاتی ہے لیکن اسپیکر نے گنتی نہیں کروائی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس حکومت کی ڈالی گئی روایات سے مستقبل میں نقصان ہو گا ، 13 جنوری ملکی پارلیمانی تاریخ کا بدترین دن تھا ، اپوزیشن لیڈر کو اسپیکر نے بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو سیریس نہ لیا کریں ، مائنس کا فیصلہ مسلم لیگ ن نے کرنا ہے ، پرویز خٹک کو فون آ گیا تھا اس لئے وہ بدل گئے ، اپوزیشن اگر واک آوٹ کرتی تو پھر لوگوں نے کہنا تھا کہ یہ ملی بھگت ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم نے احتجاج بھی کیا، کورم کی نشاندہی بھی کی ، میں فروری کے پہلے ہفتے میں لندن جاؤں گا ، نواز شریف آئیں گے ضرور واپس اور ان کی نیندیں اسی لئے خراب ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News