Advertisement
Advertisement
Advertisement

پینشن وصول کرنے کے لئے مردہ شخص پوسٹ آفس کیسے پہنچا؟

Now Reading:

پینشن وصول کرنے کے لئے مردہ شخص پوسٹ آفس کیسے پہنچا؟

اب زندہ انسان کے ساتھ مردہ شخص بھی پینشن لینے پوسٹ آفس پہنچ گیا، معاملہ کیا تھا پولیس نے پتہ لگا لیا۔

آئرش ٹائمز کے مطابق آئرلینڈ کے قصبے کارلو میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس ایک ایسے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے جس میں ایک مُردہ شخص کو اُس کی پینشن وصول کرنے کیلئے پوسٹ آفس میں باقاعدہ لایا گیا۔

آئرلینڈ کے قصبے کارلو میں 2 نوجوان ایک بوڑھے مرد کو سہارا دیتے ہوئے پوسٹ آفس پہنچے اور اس شخص کی پینشن طلب کی، جب عملے کی جانب سے جب استفسار کیا گیا تو دونوں نوجوانوں نے دوڑ لگا دی اور بھاگ گئے، جبکہ اپنے ساتھ لائے 60 سالہ شخص کو وہیں چھوڑ گئے۔

پولیس کے مطابق وہ دونوں نوجوان ایک بوڑھے مرد کے بےجان جسم کو سہارا دیتے ہوئے مقامی پوسٹ آفس میں داخل ہوئے تھے تاہم نوجوانوں کے بھاگنے کے بعد پتہ چلا کہ ان کے ساتھ آیا بوڑھا شخص مُردہ تھا۔

مردہ شخص

Advertisement

آئرلینڈ کی نیشنل پولیس فورس کا کہنا ہے کہ بوڑھے شخص کی موت کیس ہوئی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے لاش کو آٹوپسی کیلئے بھیجا گیا ہے تاکہ پتہ لگایا جاسکے آدمی کی موت کیسے ہوئی۔

آئرش ٹائمز کے مطابق جو دو نوجوانوں لاش کو لائے تھے اُن میں سے ایک نے پوسٹ آفس کے کاؤنٹر پر کسی کی پینشن وصول کرنے کے بارے میں پوچھا تھا جس پر جواب دیا گیا تھا کہ جس کی پینشن ہے اُسے موجود ہونا لازمی ہے۔

تاہم بعد میں دونوں نوجوان پینشن کے حقدار شخص کی لاش پوسٹ آفس لے آئے اور پکڑے جانے کے ڈر سے لاش وہیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر