ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 12.46 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار248 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں 14 لاکھ 18 ہزار 11 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 88 ہزار 738 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں 7ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھرمیں کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 ہو گئی۔
AdvertisementStatistics 30 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 64,016
Positive Cases: 7978
Positivity %: 12.46%
Deaths :29
Patients on Critical Care: 1455Advertisement— NCOC (@OfficialNcoc) January 29, 2022
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹےکےدوران 64 ہزار 16 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جبکہ تاحال ملک بھرمیں 2 کروڑ 49 لاکھ 57 ہزار306 کوروناٹیسٹ کیے جا چکےہیں۔ کورونا سے متاثر 1455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 76 ہزار 420،سندھ میں 5 لاکھ 40 ہزار 23 کیسز، خیبرپختونخواایک لاکھ 92 ہزار 519اوربلوچستان میں 34 ہزار 348 کیس رپورٹ ہیں۔ اسلام آبادایک لاکھ 26 ہزار 473،گلگت بلتستان میں 10 ہزار 642 کیسز جبکہ آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 37 ہزار 572 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
