مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عوام بوسٹر ڈوز لگوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں پی سی آر ٹیسٹ لیبارٹری کا افتتاح کیا ہے۔
اس موقع پر مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ ایک بڑا مسئلہ ہے، حکومت ہنگامی طور پر اقدامات کررہی ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ یہ لیبارٹری صحت کے شعبے میں ایک انقلابی اقدام ہے، یہاں سے بارہ لاکھ ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہاں چار سے چھ ہزار ٹیسٹ روزانہ کے بنیاد پر کیے جارہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کروائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر پی سی آر ٹیسٹ کے علاوہ ویروینٹ کے بھی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، عوام بوسٹر ڈوز لگوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 137 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 4 لاکھ 67 ہزار 698، سندھ میں 5 لاکھ 31 ہزار 8، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 86 ہزار 537، بلوچستان میں 34 ہزار 32، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 526، اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 813 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 734 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
