Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلوے رائل پام گالف کلب کیس، عدالت کا کلب کےٹینڈرزکیلئےاشتہارجاری کرنےکاحکم

Now Reading:

ریلوے رائل پام گالف کلب کیس، عدالت کا کلب کےٹینڈرزکیلئےاشتہارجاری کرنےکاحکم
سپریم کورٹ

سویلینز ٹرائل کیس: آرمی کے کام میں ایگزیکٹو کہاں سے آگیا؟ آئینی بینچ

سپریم کورٹ نے ریلوے رائل پام گالف کلب کیس میں سیکریٹری ریلوے کو کلب کے ٹینڈرز کے لیے اشتہار جاری کرنے کاحکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے نجی آڈٹ فرم کو دو ہفتوں میں کلب کا 2017 کا آڈٹ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

دورانِ سماعت نامزد چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ عوامی مفاد میں یہ مقدمہ عدالت کے پاس آیا کہ پبلک پراپرٹیز کا غلط استعمال ہورہا ہے۔ کیا کلب کے 2016 تک کے مالی معاملات میں خورد برد بے ضابطگیاں سامنے آئیں؟

حکام نجی کمپنی نے عدالت کو بتایا کہ کلب کے مالی معاملات کے لیے ہماری کمپنی ذمہ دار ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کلب کے مالی معاملات پر آڈٹ رپورٹس کا الگ سماعت میں جائزہ لیں گے۔

Advertisement

سیکریٹری ریلوے نے کہا کہ کلب کےلیے اشتہاردینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ دوہفتوں میں ٹینڈر کیلئے نیشنل انٹرنیشنل اشتہار دے دیا جائے گا۔

جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس میں کہا کہ سابق چیف ایگزیکٹیو شاہ رخ نے کلب میں بھرتیاں کیں۔ سابق سی ای او نے ممبر شپ اورمالی معاملات کے بھی فیصلے کیے۔ سابق سی ای او کے فیصلوں سے 96 ملین کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ریلوے نے آڈیٹر جنرل کو 96 ملین کی بے ضابطگیوں کا جواب دیدیا ہے۔ ریلوے کے جواب پر آڈیٹر جنرل نے آڈٹ پیراز پر حتمی رائے دینی ہے۔

نامزد چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر