Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیا سال کیسے شروع کریں؟ مولانا طارق جمیل کی اہم ہدایت

Now Reading:

نیا سال کیسے شروع کریں؟ مولانا طارق جمیل کی اہم ہدایت

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ نئے سال کی ابتدا گناہ کے بجائے نیکی سے کرنی چاہئیے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں خود کا آڈٹ کرنا چاہئیے کہ ہمارا یہ سال اللہ کی نظر میں کیسا گزرا، کتنے گناہ ہوئے کتنے بھلائی کے کام ہوئے، کتنی نمازیں چھوٹیں، کتنا سچ بولا کتنا جھوٹ بولا، کتنا حلال کمایا، کتنا حرام کمایا، کتنا لوگوں کو نفع و نقصان پہنچایا۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ سب سے پہلا سوال یہ کرے گا کہ میرے بندے یہ بتا تو نے اپنی عمر کہاں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں گھنٹے ہم ضائع کرتے ہیں، ہمیں کبھی دکھ ہی نہیں ہوا۔ ہم آج کتنا ہی چھپا لیں، روز قیامت ہمارا ایک ایک عمل ایک ایک سیاہ کاری کو حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک کا آخری انسان دیکھے گا۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ روز آنے والا دن اور رات شروع ہوتے وقت کہتے ہیں کہ اے بندے تو جو کچھ کرے گا وہ ہم خود میں محفوظ کر لیں گے، اور روز قیامت اللہ کے حکم پر ہمیں وہ سب دکھایا جائے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میری آپ سے گزارش ہے کہ نئے سال کی ابتدا فحاشی، شراب نوشی، گانے بجانے اور زنا سے نہ کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل کے بچوں کو ماں باپ نے بھٹکایا، انہیں مشین بنا دیا کہ پڑھو، کسی ماں باپ کو خیال نہ آیا کہ سکھائیں اچھا انسان بنو۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے قصائی ہیں کہ انہوں نے ہماری نسل کو ایک مشین بنا دیا۔ کہیں قرآن نہیں، کہیں نبی ﷺ کی زندگی نہیں تو کیسے پتا چلے گا کہ زندگی کیسے گزارنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر