
میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی ملکی سلامتی اور مضبوط معیشت کی بنیاد ثابت ہوگی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی سیاسی و عسکری قیادت کے ملکی دفاع کے عزم کی عکاس ہے۔
اس موقع پر میرعبدالقدوس بزنجو نے قومی سلامتی پالیسی کے اجراء پر سیاسی و عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی ملکی سلامتی اور مضبوط معیشت کی بنیاد ثابت ہوگی جبکہ قومی سلامتی پالیسی سے ملک کا دفاع اور معاشی مستقبل مزید مضبوط و محفوظ ہوگا۔
میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاک افواج کا کردار ہمیشہ سے قابل فخر رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی سلامتی پالیسی میں دفاع معیشت قومی تشخص سمیت ہر شعبہ کا احاطہ کیا گیا ہے، ایک جوہری صلاحیت کی حامل ریاست کو معاشی طور پر بھی مضبوط بنانے میں قومی سلامتی پالیسی اہم پیش رفت ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ اپنی کمزوریوں پر قابو پا کر پاکستانی قوم جلد ایک عظیم قوم کے طور پر ابھرے گی، قومی سلامتی پالیسی کی چھتری تلے اب ہم بحثیت ایک قوم اپنے ملک کو ہر شعبہ میں ترقی یافتہ بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News