
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال کے عملے کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا ہوگئی۔
پمز اسپتال نے او پی ڈی کے اوقات کار کم کر دئیے جس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق او پی ڈی کے اوقات کار کم کرنے کا فیصلہ اسپتال عملے میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث کیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کی رجسٹریشن دن دس بجے تک کی جائے گی، او پی ڈی کے مریضوں کو فاطمہ ہال میں قائم خصوصی کلینکس میں بھیجا جائے گا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کورونا مریضوں کی علامات اور دیگر مریضوں کے لیے ایمرجنسی 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔
ایمرجنسی میں تین شفٹوں میں کام ہو گا، داخلے کی صورت میں کورونا مریضوں کو آئی ایچ آئی ٹی سی اسپتال بھیجا جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق طے شدہ سرجری کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ایمرجنسی اور اشد ضروری سرجری کیا جاہیں گی۔
پمز عملہ کورونا ہونے کی صورت میں س7 دن قرنطینہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News