 
                                                                              وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ 3 کروڑ 40 لاکھ 41 ہزار سے زائد گھرانوں کا ملک گیر سروے مکمل ہو چکا ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیرِ صدارت احساس سروے کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سیکرٹری عصمت طاہرہ، عالمی بینک کے ملکی سربراہ ناجی بن حسین، جولین ہارنیس یو این ریزیڈنٹ پوآرڈینیٹر نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نوید اکبر نے احساس سروے کے ڈیجیٹل طریقہ کار و دیگر خدوخال پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ3 کروڑ 40 لاکھ 41 ہزار سے زائد گھرانوں کا ملک گیر سروے مکمل ہو چکا ہے، سروے کو شففاف رکھنے کیلئے اول تا آخر ڈیجیٹل بنایا گیا، متعدد تصدیقی مراحل کے بعد مکمل کیا گیا۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ تحصیل کی سطح پر فعال احساس رجسٹریشن ڈیسکوں کے ذریعے احساس رجسٹری کو متحرک بنایا گیا ہے۔
سربراہ عالمی بینک پاکستان ناجی بن حسین کا کہنا تھا کہ احساس ٹیم ڈیجیٹل سروے کی تکمیل پر مبارکباد کی مستحق ہے، یہ سروے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کا بھی پہلا ڈیجیٹل سروے ہے۔
سربراہ عالمی بینک پاکستان نے مزید کہا کہ احساس رجسٹری کا ڈیٹا اب حکومتی، صوبائی و دیگر ترقیاتی پروگراموں میں ٹارگٹنگ کو بہتر بنائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 