امریکہ کی مشہور باسکٹ بال لیگ این بی اے میں کلے تھامپسن 31 ماہ کی طویل غیر حاضری کے بعد شاندار واپسی ہو گئی۔
کلے تھامپسن نے اپنے کلب گولڈن اسٹیٹ وارئیرز کی جانب سے کلیو لینڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیا ، اور ٹیم کی 82-96 پوائنٹس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
کلے تھامپسن 2019 مٰیں بائیں گھٹنے میں چوٹ لگنے کے باعث باسکٹ بال کورٹ سے باہر ہو گئے تھے۔
میچ سان فرانسسکو کے چیس سینٹر اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ، 31 سالہ کلے تھامپسن نے 17 پوائنٹس بنائے۔
تین مرتبہ کے این بی چمپئین کلے تھامپسن نے کہا کہ آج کی رات میں کبھی نہیں بھول سکتا۔
تھامپسن نے وارئیرز کی جانب سے میچ کا پہلا باسکٹ کیا اور مخالف ٹیم کی باسکٹ پر 18 مرتبہ حملہ کیا جس میں سے سات میں کامیابی حاصل کی۔
کلے تھامپسن اپنے کیرئیر کے دوران 12 ہزار پوائنٹس اور 18 سو تھری پوائنٹر حاصل کئے ہیں۔
وارئیرز کے اسٹار کھلاڑی اسٹیفن کرے نے 28 پوائنٹس کئے۔
اس سے قبل وارئیرز مسلسل دو میچوں میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔
تھامپسن کی کورٹ میں واپیس پر کلب کے ساتھی کھلاڑیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ہوم کراؤڈ نے ان کی آمد پر دیر تک تالیاں بجائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
