
خوبصورت نظر آنا ہر ایک کا شوق ہوتا ہے، لیکن دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو منفرد نظر آنے کے لئے خوبصورت نہیں بلکہ خوفناک دِکھائی دینا پسند کرتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ کیا ہے جرمنی کے ایک نوجوان نے جوکہ انسٹاگرام پر بلیک ڈپریشن کے نام سے مشہور ہیں۔
بلیک ڈپریشن کا تعلق جرمنی سے ہے اور یہ خوفناک نظر آنے کے شوق میں اب تک 17 ہزار ڈالر خرچ کرچکے ہیں۔
اس نوجوان نے اپنے اس عجیب وغریب شوق میں نہ صرف اپنے کان کٹوائے بلکہ آنکھوں کی سفید پتلی کو بھی سیاح کروا لیا، اس کے علاوہ اس کے پورے پر پزل بھی بنے ہوئے ہیں۔
اس نوجوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو ’انسانی پزلز‘ میں تبدیل کرنے کے لیے کئی برس صرف لگائے ہیں جبکہ 20 سال کی عمر میں انہوں نے سب سے پہلے اپنی زبان کٹوا کر جسمانی تبدیلیوں کا آغاز کیا تھا۔
صرف یہی نہیں بلیک ڈپریشن نے اپنے دانتوں کی دونوں قطاروں کو ٹائٹینیم میں ڈھانپنے کے ساتھ اپنی ناک کان اور جسم کے کئی حصے چھِدوا رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News